ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / خالد بن سلمان اور امریکی وزیر دفاع کے درمیان سیکورٹی امور پر بات چیت

خالد بن سلمان اور امریکی وزیر دفاع کے درمیان سیکورٹی امور پر بات چیت

Tue, 22 Oct 2019 17:19:16    S.O. News Service

 ریاض،22اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی)سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزيز نے پیر کے روز امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر سے ملاقات کی۔ ایسپر مملکت کے دورے پر ریاض آئے ہوئے ہیں۔

ملاقات کے دوران سعودی عرب اور امریکا کے تعلقات اور دونوں ملکوں کے درمیان قائم تزویراتی اور عسکری تعاون کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ مشترکہ طور پر درپیش سیکورٹی اور دفاعی چیلنجوں، خطرات اور معاملات پر بھی بات چیت ہوئی۔

دونوں شخصیات کے درمیان مشترکہ دل چسپی کے متعدد امور زیر بحث آئے تا کہ کسی بھی نوعیت کے خطرے کا سامنا کرتے ہوئے مشترکہ مفادات کے دفاع اور امن او استحکام کو سپورٹ کیا جا سکے۔


Share: